حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر، سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں فلسطین فاونڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام 17 اپریل کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والی سالانہ فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت ہر باضمیر انسان کا فرض ہے کیونکہ اسرائیل نے ایک مظلوم قوم کے وطن پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے۔ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطین کی تحریک آزادی کی حمایت کی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کانفرنس کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا ک فلسطین کانفرنس میں شرکت کروں گا۔اس موقع پر ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔